لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں تیسویں سالانہ لندن فیشن ویک کا آغاز ہو گیا۔ میلے میں دو ہزار پندرہ کیلئے ملبوسات کے نئے ڈیزائن پر مشتمل وسیع رینج متعارف کرائی جارہی ہے۔ برطانیہ میں فیشن ویک کا آغاز جے ایس لی کے ڈیزائن کردہ نئے ملبوسات کی نمائش سے ہوا۔
فیشن میلے میں ٹام فورڈ، بربری اور مارچیسا سمیت کئی برانڈڈ کمپنیوں نے اپنے اسٹال لگائے ہیں۔ فیشن شو کے دوران ماڈلز نے اپنی اداوٴں سے حاضرین کے دل لبھائے۔۔ نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات پہن کر ماڈلز نے اپنے فن کا خوب مظاہرہ کیا۔فیشن میلے میں برطانوی وزیرثقافت نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر اداکاروں اور گلوکاروں نے بھی افتتاحی تقریب میں اپنی پرفارمنس سے چار چاند لگادیئے۔لندن میں موسم گرما کے ملبوسات کی نمائش کیلئے جاری فیشن ویک پانچ روز تک جاری رہے گا۔