برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی سے قرآن پاک کا قدیم ترین نسخہ برآمد

Ancient Quran

Ancient Quran

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری میں قرآن پاک کا ایک نسخہ ملا ہے جسے ممکنہ طور پر قدیم ترین نسخہ تصور کیا جا رہا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برمنگھم یونی ورسٹی کی لائبریری سے قرآن پاک کا ایک قدیم نسخہ ملا ہے، قرآنی نسخے کا ریڈیو کاربن ٹیسٹ کرایا گیا تو پتہ کہ یہ نسخہ 1370 سال پرانا ہے۔ یہ نسخہ بھیڑ یا بکری کی کھال پر 568 سے 645 صدی عیسوی کے درمیان لکھا گیا ہے۔

یونی ورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نسخہ لائبریری میں تقریباً ایک صدی سے موجود ہے، اگر ٹیسٹ کا نتیجہ ٹھیک ہے تو پھر یہ قرآن پاک کا قدیم ترین نسخہ ہے۔