برطانیہ : کیمرون کے خلاف احتجاجی ریلی، شرکا اور پولیس میں جھڑپیں

Protest

Protest

لندن (جیوڈیسک) وزیر اعظم کیمرون کے دوسری بار منتخب ہونے کے خلاف نکالی گئی ریلی کے شرکا نے پولیس پر بوتلیں اور پتھر پھینکے۔ جواب میں پولیس نے آنسو گیس استعمال کی۔

وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے سامنے ریلی کے شرکا پولیس سے الجھ پڑے۔ جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکار اور مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔ پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر سڑکوں پر مارچ کیا اور وزیر اعظم کیمرون کے خلاف نعرے بھی لگائے۔