لندن (جیوڈیسک) لندن برطانیہ کے مشہور صحافی ڈیوڈ فراسٹ 74 سال کی عمر میں دل کے دورے کے سبب چل بسے۔ سر ڈیوڈ فراسٹ نے اپنے کیریئر میں بطور صحافی، کامیڈی رائٹر اور ٹیلی ویژن میزبان کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اپنے کیریئر میں انھوں نے دنیا کے بڑے بڑے رہنماں کے انٹرویو کیے۔
ان کے مشہور انٹرویوز میں امریکی صدر رچرڈ نکسن کا انٹرویو بھی شامل تھا۔ یونیورسٹی سے فراغت کے بعد ڈیوڈ فراسٹ نے آئی ٹی وی جوائن کیا۔ اس کے بعد انہوں نے بی بی سی جوائن کیا۔ اپنے کیریئر کے آخری حصے میں انہوں نے الجزیرہ ٹیلی ویژن کو جوائن کر لیا تھا۔