برطانیہ، سرے میں اٹھارہویں صدی کے گھر میں آتشزدگی

Fire

Fire

سرے (جیوڈیسک) نیشنل ٹرسٹ کے زیر انتظام چلنے والے کلینڈن پارک ہاؤس کے ترجمان جیری سلور سٹون کے مطابق تہہ خانے میں لگنے والی آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

عمارت کو خالی کروا لیا گیا ہے اور کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ عمارت کا ایک حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے اور چھت گر گئی ہے۔ ساٹھ فائر فائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

عمارت سے قیمتی اشیا کو نکالا جا رہا ہے جن میں چینی کے برتن، پینٹنگز، اور فرنیچر شامل ہے۔