برطانیہ میں کرسمس کے موقع پر فیسٹیول آف لائٹس کا آغاز

Festival of Lights

Festival of Lights

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں کرسمس کے موقع پر فیسٹیول آف لائٹس کا آغاز، لانگ لیٹ کا علاقہ ہزاروں چینی لالٹینوں سے جگمگا اُٹھا۔ کرسمس کی آمد میں ایک ماہ سے زائد کا عرصہ باقی ہے لیکن دنیا بھر میں اسے خوش آمدید کہنے کیلئے تیاریاں مکمل زور پکڑ چکی ہیں۔

اسکی تازہ ترین مثال برطانوی کاؤنٹی ولٹ شائر کے علاقے لانگ لیٹ میں دیکھنے کو مل رہی ہے جس میں کرسمس کی مناسبت سے فیسٹیول آف لائٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جہاں ہر سو رنگ برنگی چائنیز لالٹینیں جگمگاتی نظر آرہی ہیں۔لانگ لیٹ کے فیسٹیول آف لائٹ کو 20حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

جس میں کم وبیش 7 ہزار سے زائد مختلف اشکال کی رنگ برنگی لالٹینیں سجائی گئی ہیں۔ برطانیہ میں سجائے گئے چائنیز لینٹرن فیسٹول میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز 230 فٹ(20میٹر )لمبا آگ اُگلتا ڈریگن جسے 23 ہزار پورسلین کپ، پلیٹوں اور پیالوں کی مدد سے تیار کیا گیا اور گیلن نامی ایک تخیلاتی مخلوق ہے۔

جسے 30 ہزار شیشے کی بوتلوں سے تخلیق کیا گیا ہے۔ چین سے آئے 100 سے ماہر لالٹین ڈیزائنرز نے کم وبیش 3 ماہ کے عرصے میں یہ پورا فیسٹیول آف لائٹ سجایا ہے جس میں جہاں پانڈے، زرافے، چیتے، ہاتھی اور مور دکھائی دے رہے ہیں وہیں چین کی شہر آفاق ٹیمپلز، خصوصی روایتی ماسکس اور پھول بھی دکھائی دے رہے ہیں۔