لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ کئی علاقوں میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ شمالی انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ میں برفباری کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہوا ہے۔
پھسلن کے باعث گاڑیوں کا چلنا مشکل ہو گیا ہے۔ ہائی ویز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں۔
ہائی وے اتھارٹی نے شہریوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے جنوبی ساحلی علاقوں میں ستر میل فی گھنٹے کی طوفانی ہوائیں چلنے کی پیش گئی کی ہے۔