لندن (جیوڈیسک) برطانیہ نے اپنے شہریوں کو خطرناک کتے پالنے اور رکھنے پرپابندی لگا دی، برطانیہ کے اینی مل پیروٹیک شن ایکٹ 1911 کے تحت 4 قسم کے کتوں کی خریدو فروخت پر پابندی ہے، قانون کے مطابق پولیس عوامی مقامات پرلائے گئے خطرناک کتوں کو ٹیسٹ کے لیے لے جا سکتی ہے۔
جارحانہ انداز کی جانچ کامیاب ہونے پر کتے اور اس کے مالک کو عدالت میں پیش کیا جائے گا،جس کے نتیجے میں 6 ماہ قید اور 5 ہزارپاونڈ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ اور کتوں کو زنجیر نہ پہنانے پر ایک ہزار پاونڈ جرمانہ ہوسکتا ہے۔