برطانیہ میں ڈرون کے ذریعے جیل میں ممنوعہ سامان پہنچانے کی کوشش

Drone Cam

Drone Cam

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں ایک ڈرون طیارے کے ذریعے جیل میں ممنوعہ سامان اور منشیات پہنچانے کی کوشش کی گئی لیکن ریموٹ کنٹرولڈ ڈرون کے جیل کی دیوار سے ٹکرانے کے باعث یہ کوشش ناکام ہو گئی۔

پولیس طیارے کو تحویل میں لے کر اس کا جائزہ لے رہی ہے، طیارے سے منشیات، چاقو، موبائل فونز، اسلحہ اوردوسرا ممنوعہ سامان برآمد کرلیا گیاہے۔

جیل ذرائع نے کہا کہ ہم نے پہلی بارایک ڈرون کوجیل میں ممنوعہ اشیا پہنچانے کے لیے استعمال ہوتے دیکھا ہے۔ اس کام کے لیے بلاشبہ بڑی مہارت درکار ہوتی ہے۔

بیڈفورڈ شائر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا، ہم مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

جیل حکام کو اس طرح کے مزید واقعات سے بچنے کے لیے سیکیورٹی بڑھانے کے احکام جاری کر دیے گئے ہیں۔