اٹلی کے وزیراعظم اینریکو نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند سالوں میں برطانیہ کا یورپی یونین چھوڑ دینا ایک بڑا خطرہ ہو گا۔ انہوں نے یورپی ممالک سے اس امکان کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
لندن میں خطاب کے دوران اٹلی کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ یورو زون کی تیسری بڑی معشیت اٹلی اپنے اقتصادی مسائل پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے۔ ایک سروے کے مطابق اٹلی کی پالیسیوں کی مقبولیت میں کمی ہوئی ہے۔ جس سے مستقبل میں امداد کیحصول میں مشکل ہوسکتی ہے۔
وزیراعظم نے برطانیہ کے معاملے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہوتا ہے تو برطانیہ کے بغیر یورپی یونین عالمی منڈی میں اپنی افادیت کھو دے گی۔ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملاقات میں دوہزار سترہ تک رکنیت برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔