لندن (جیوڈیسک) برطانوی حکومت نے جعلی ڈگری تحقیقات میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش کی ہے۔ برطانوی محکمہ داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان نے درخواست کی تو جعلی ڈگریوں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔
قوانین کی خلاف ورزی اور جعلسازی کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، 2010 سے اب تک 850 سے زائد فراڈ کمپنیوں کو بند کیا ہے۔
ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں حکومت پاکستان نے مدد کی ابھی تک کوئی درخواست نہیں کی،تاہم درخواست کی تو جعلی ڈگریوں کی تحقیقات میں مکمل تعاون کریں گے۔