لندن (جیوڈیسک) والی بال اور مارشل آرٹس اور فٹ بال اور مارشل آرٹس کے بعد کھیلوں کی دنیا میں نیا میلاپ فٹ بال اور گالف کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
کئی ممالک میں تیزی سے مقبولیت پاتے فٹ گالف کے کریز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے برطانوی شہر مانچسٹر میں اپنی نوعیت کے پہلے فٹ گالف انٹرنیشنل اوپن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔
اس دلچسپ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کیلئے پورے یورپ سمیت دنیا بھر سے کھلاڑی یہاں پہنچے ہیں۔واضح رہے کہ 2012ء میں پہلی فٹ گالف ورلڈ چمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا تھا جسے ہنگری کی ٹیم نے جیتا تھا۔