برطانیہ میں شدید سیلاب، ٹیمز بپھرنے سے قریبی علاقے زیر آب

Heavy Rain

Heavy Rain

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں شدید بارشوں سے دریائے ٹیمز میں پانی کی سطح بلند ہونے سے قریبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، لوگوں کو کشتیوں اور بڑی گاڑیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

برکشائر اور سرے کاوٴنٹیوں میں سیلاب کی 14 وارننگ جاری ہو چکی ہیں جبکہ سمرسٹ میں بھی سیلاب کے خطرے کی وارننگ دی گئی ہیں۔ وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سیلابی صورتحال کے پیش نظر مشرق وسطیٰ کا اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے اور کہا کہ حکومت سیلاب سے نمٹنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی۔