لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے شہر کمبریہ میں سیلاب کی بد ترین صورتحال کے پیش نظر ریسکیو اہلکاروں کی امدادی کارروایئاں جاری ہیں۔ شمال مغربی انگلینڈ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب نے نظام زندگی درہم برہم کر دی ہے۔
ہزاروں افراد سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں، دو سو گھر مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکے ہیں، لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر امدادی کارروایئاں کی جا رہی ہیں جبکہ ہزاروں گھروں کی بجلی معطل ہے۔
برطانوی محکمہ موسمیات کی جانب سے سیلاب کی پچاس وارنگ جاری کر دی گئی ہیں، زیر زمین راستوں میں پانی بھر جانے کے سبب تمام ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔