لندن (جیوڈیسک) ہرطانیہ میں بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث درخت گرنے سے کئی شاہراہیں بند ہو گئیں۔ موسلا دھار بارشوں کے بعد کئی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
برطانوی محکمہ موسمیات نے انگلینڈ، ویلز، سکاٹ لینڈ اور شمالی آئر لینڈ میں بارش کے بعد سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔
طوفانی بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔ تازہ بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں میں طغیانی آ چکی ہے۔
مختلف مقامات پر بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث درخت گرنے سے کئی شاہراہیں بند ہیں جبکہ ریل اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہو رہا ہے۔
پولیس نے شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی ہیں۔