برطانیہ: ہیروئن سمگلنگ کیس میں چھ پاکستانیوں کو قید کی سزا

Britain

Britain

لندن (جیوڈیسک) برطانوی حکام کے مطابق ملزم بچوں کے کپڑوں میں ہیروئن چھپا کر برطانیہ سمگل کیا کرتے تھے۔ ملزموں کا تعلق برطانیہ کے مختلف علاقوں سے ہے۔ منشیات سمگلنگ کا انکشاف کراچی ائیرپورٹ پراس وقت ہوا۔

جب اینٹی نارکوٹکس فورس کے ایک اہلکار نے ملزموں کو رنگے ہاتھوں پکڑا۔ پاکستانی اہلکاروں کی معلومات پر لندن پولیس نے آپریشن کر کے دیگر ملزموں کو بھی گرفتار کر لیا۔ سزا پانے والوں میں چار پاکستانی طلبا بھی شامل ہیں۔