لندن (جیوڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی سالانہ رپورٹ میں برطانیہ کے مختلف اقدامات پر خدشات کا اظہار کیا ہے ، رپورٹ کے مطابق برطانیہ انسانی حقوق میں کمی کر کے دنیا کے لیے خطرناک مثال قائم کر رہا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق میں کمی دنیا بھر کے آمروں کے لیے ایک تحفہ ہے ، تنظیم نے مطالبہ کیا کہ وہ پناہ گزینوں کی آباد کاری کے لئے یورپی یونین کا ساتھ دے اور ایسے پناہ گزینوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے جن کے خاندان والے برطانیہ میں رہتے ہیں۔
رپورٹ میں برطانیہ کے مختلف اقدامات پرخدشات کا اظہار کیا گیا ہے ، تحقیقاتی اختیارات کے مجوزہ بل اور سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق لائسنسز کا اجرا شامل ہے۔