کراچی (جیوڈیسک) کراچی وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات میں چند سال سے بہتری نہیں آئی۔ شہر قائد کے حالات کا اثر پورے پاکستان پر پڑتا ہے۔ اب ایسے حالات نہیں چل سکتے۔
کراچی پہنچنے پر جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے چودھری نثار نے کہا کہ ن لیگ صدارتی امیدوار کے نام کا اعلان ایک دو دن میں کردے گی۔ کراچی آنے کا مقصد وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ اور سیکیورٹی فورسز سے مشاورت کرنی ہے۔ صوبائی حکومت کو ہرسطح پر تعاون کی یقین دہانی کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج صرف باتوں تک ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔