برطانیہ :عمران خان کے بھتیجے نیقابل اعتراض جملے پر معافی مانگ لی

Nyqabill

Nyqabill

کراچی (جیوڈیسک) برطانوی اخبار”لندن ایوننگ اسٹینڈرڈ“ کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے بھتیجے نے برطانوی یونی ورسٹی کے انتخابی مہم کے دوران کسی شخص کو ”ہم جنس “ کہنے پر معافی مانگ لی۔ عمران خان کے بھتیجے نے لندن کی ایک یونیورسٹی میں انتخابی مہم کے دوران ٹویٹر پر ایک شخص کو ہم جنس faggot کہا تھا جس پر انہوں نے معافی مانگ لی۔ 25 سالہ حسن نیازی سٹی یونیورسٹی میں بطور صدر طلباء یونین انتخابات میں حصہ لے رہا تھا،اس دوران اس نے اپنے دوست کے ساتھ اس لفظ کا استعمال کیا۔

آج انہوں نے اس لفظ کے استعمال پر معذرت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہمارے ملک میں اس کو گالی نہیں سمجھا جاتا۔ حسن نیازی جو بین الاقوامی انسانی حقوق میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر رہا ہے اور انسانی حقوق کا وکیل بننا چاہتا ہے یونی ورسٹی میں صرف دو ووٹوں سے الیکشن ہارگیا۔

انہوں نے اخبار کو بتایا کہ میرے الفاظ کو مکمل طور پر سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ،اسے نہیں پتہ تھا کہ برطانیہ میں faggot کا مطلب کیالیا جاتا ہے۔ میں ٹویٹر پر اپنے دوست کے ساتھ مذاق کر رہا تھا، میرا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔میں آئندہ اس لفظ کو استعمال نہیں کروں گا۔ہم جنس پرستوں نے ان کی معافی کو قابل تعریف خیال کیا ہے۔