لندن (جیوڈیسک) برطانیہ اور ایران چار سال بعد ایک دوسرے کے ملکوں میں آج دوبارہ سفارت خانے کھولیں گے۔
برطانیہ کی جانب سے دو ہزار گیارہ میں ایران پر پابندیاں لگائے جانے کی وجہ سے تہران میں برطانوی سفارت خانے پر مظاہرین نے حملہ کردیا تھا۔ جس کے بعد ایران میں برطانوی سفارتخانے کو بند کر دیا گیا تھا۔
برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ آج تہران جارہے ہیں جو دو ہزار تین کے بعد کسی بھی برطانوی وزیر خارجہ کا ایران کا پہلا دورہ ہے۔
فلپ ہیمنڈ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات اب بہتر ہو گئے ہیں اور وہ ایران میں برطانوی سفارت دوبارہ کھولنے جا رہے ہیں۔ جبکہ لندن میں بھی اسی وقت ایرانی سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا جائے گا۔