نیویارک (جیوڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف جنگ کیلئے کرد سکیورٹی فورسز کی تربیت کی غرض سے مزید 60 فوجی افسر اور اہلکار عراق بھیجنے کی منظوری دی ہے۔
برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن کا کہنا تھا کہ فوجی تربیت سے عراقی فورسز کی داعش کے خلاف جنگ میں حربی صلاحیت میں اضافہ ہو گا اور یہ داعش کے خلاف جنگ میں ہمارے وعدے کی تکمیل کی ایک اور مثال بھی ہے۔
اتحادیوں کو کہا گیا ہے وہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کریں۔ عراق میں تاریخی شہر ہترہ کی تباہی پر یونیسکو نے اظہار افسوس کرتے ہوئے داعش کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔