لندن (جیوڈیسک) برطانوی میڈیا کے مطابق ملک میں لگژری گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کا مطلب ہے کہ معاشی صوررت حال بہتر ہو رہی ہے۔ اس سال کی پہلی ششماہی کے دوران 943 بنٹلے گاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی ، جب کہ اس سے پچھلے چھ ماہ میں یہ تعداد 692 تھی۔
اسی طرح میزیراتی گاڑیوں کی سیل پچھلے سال جو 337 تھی اس سال دوگنا ہو کر 624 ہو چکی ہے۔ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق رولز رائس کے ماڈلز کی فروخت بھی بڑھ چکی ہے ، جو 196 سے 360 تک پہنچی ہے۔
اسی طرح پورش اور جیگوار کی سیل میں بھی اس سال بیس فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ گاڑیوں کی فروخت میں اس قدر اضافے کے دیگر اسباب میں سے ایک سبب آن لائن شاپنگ کا رحجان بھی ہے۔