لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں مردوں کو ٹھگنے والی عورت جیل جانے سے بچ گئی۔ شادی کا جھانسہ دیکر 2 بچوں کی ماں نے ٹیکسی ڈرائیور شوہر کی مدد سے 7 افراد سے 70 لاکھ روپے بٹورے۔
33 برس کی سدرا 2 بچوں کی ماں ہے اور سماجی رابطے کی ایشیائی ویب سائٹ پر وہ خود کو ایک ایسی طلاق یافتہ خاتون ظاہر کرتی تھی جو سادہ اور مخلص شخص سے شادی کی متمنی تھی۔
2 برس کے عرصے میں اس نے 7 افراد سے روابط استوار کیے اور تحائف کی مد میں 35 ہزار پاوٴنڈ بٹور لیے۔ خاتون کے شوہر راجہ حیدر نے بھی اس جرم میں اس کا ساتھ دیا۔ وہ رقم طلب کرنے والوں کو دھمکیاں دیتا رہا کہ وہ پاکستان میں 20 افراد کو قتل کر چکا ہے۔
ویسٹ یارکشائر کے علاقے ڈیوز بری سے تعلق رکھنے والی سدرا کو عدالت نے 12 ماہ کے لیے سسپنڈڈ سین ٹینس سنائی ہے۔