برطانیہ میں نہایت خوبصورت اور بڑی جیلی فش

Jelly Fish

Jelly Fish

لندن (جیوڈیسک) سمندر میں ایسے بے شمار قدرت کے شاہکار موجود ہیں جو زندگی کے حسین نظاروں کی ترجمانی کرتے ہیں اور انسانی عقل کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیتے ہیں۔

برطانوی کائونٹی کارن وال کی سمندری حدود میں سیر کی غرض سے ایک شخص کشتی میں سوار ہوا اور بیچ سمندر میں ایک نہایت خوبصورت اور بڑی جیلی فش دیکھی۔سیاح نے گلابی رنگ کی اس خوبصورت جیلی فش کی ویڈیو کو اپنے کیمرے میں محفوظ کر لیا۔

جسے دیکھ کر ماہرین نے اندازہ لگایا ہے کہ اس کا وزن لگ بھگ 20 کلو جبکہ ایک میٹرکی موٹائی ہے اورامکان یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ اب تک دیکھی جانے والی سب سے بڑی جیلی فش ہے۔