لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں عام انتخابات میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے۔ امیدوار ووٹرز کو خوش رکھنے کیلئے ہر قسم کا جتن کر رہے ہیں۔
لبرل ڈیموکریٹس کے سربراہ نک کلیگ مہم کے سلسلے میں کارڈف ساوتھ ویلز کے علاقے میں ایک ایشیائی ریسٹورنٹ جا پہنچے۔ جہاں انہوں نے کچن میں جا کر کھانا پکایا اور ایشیائی ووٹرز کے ساتھ مل کر کھایا۔
ان کی اہلیہ بھی اس مہم میں ان کےساتھ تھیں۔ اس موقع پران کا کہنا تھا کہ وہ اپنی کامیابی کیلئے انتہائی پر یقین ہیں۔