برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق برطانوی حکومت نیبھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، پاکستان کیلیے ویزہ پالیسی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاحتی ویزے کیلیے درخواست گزار کو تین ہزار پاونڈ بطور زرضمانت جمع کرانا ہوں گے تاہم زرضمانت کی شرط تمام درخواست گزاروں پر لاگو نہیں ہو گی۔
زر ضمانت ان سے لیا جائے گا جن پر ویزہ شرائط سے انحراف کا شک ہو گا۔۔زرضمانت ویزہ کی مدت ختم ہونے پر قابل واپسی ہو گا۔۔ پالیسی کا اطلاق اٹھارہ سال سے کم عمر درخواست گزاروں پر نہیں ہو گا۔ پالیسی ابتدائی طور پربارہ ماہ کیلیے لاگو کی ہوگی۔