لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی مستعفی ہونے والی پاکستانی نژاد وزیر سعیدہ وارثی نے کہا ہے کہ انھوں نے استعفے کا فیصلہ ضمیر کی آواز پر کیا۔
غزہ میں ہونے والے جنگی جرائم اور تباہی پر اسرائیل سے جواب طلبی ہونی چاہیے، انھوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں کو قتل کرنے والے اسرائیل کو برطانیہ ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔
غزہ کی بحالی کیلیے واضح منصوبہ بندی کی جائے، سعیدہ وارثی نے کہاکہ فلسطین میں ہونے والے جنگی جرائم پر جواب دینا ہوگا۔