برطانیہ میں مٹر اندازی کا انوکھا مقابلہ

London

London

لندن (جیوڈیسک) تیر اندازی کے مقابلے تو آپ نے دیکھے ہی ہوں گے مگر برطانیہ میں مٹر اندازی کا انوکھا مقابلہ ہوا۔

انگلینڈ کے ایک گائوں میں 44 ویں عالمی “پی شوٹنگ” چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس انوکھے مقابلے میں چھروں کی جگہ مٹر کے دانوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کھیل میں کھلاڑی ہدف کو 12 میٹر کے فاصلے سے نشانہ لگاتا ہے۔ 39

سالہ روب بریسلر مسلسل تیسری بار چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ خواتین کے مقابلے میں Rachel Ross فاتح رہیں۔ یہ کھیل ابتداء میں گائوں کے ہال کے لیے رقم جما کرنے کے لیے کھیلا گیا تھا جو بعد میں بین الاقوامی ایونٹ کی شکل اختیار کر گیا۔