لندن (جیوڈیسک) یورپی یونین سے علیحدگی کے ریفرینڈم کے بعد برطانیہ کی لیبر پارٹی میں ایک قسم کا سیاسی بحران نظر آ رہا ہے اور پارٹی کے سربراہ جرمی کوربن پر عدم اعتماد کے اظہار کے طور پر آدھی شیڈو کابینہ مستعفی ہونے جا رہی ہے۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق شیڈو کابینہ کے ان ارکان کا موقف ہے کہ حالیہ ریفرنڈم میں جرمی کوربن نے بے دلی سے مہم چلائی تھی اور ریفرنڈم میں جرمی کے موقف کی شکست کے بعد ان کو مستعٰفی ہو جانا چاہیے۔