برطانیہ کے شہزادہ ہیری رگبی کے میدان میں اتر آئے

Prince Harry Rugby

Prince Harry Rugby

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کے شہزادہ ہیری رگبی میدان میں اتر آئے اور نوآموز کھلاڑیوں کو مشورے دئیے۔ اچلیس میں شہزادہ ہیری نے بطور پیٹرن انگلینڈ رگبی آل اسکولز پروگرام کے تحت رگبی فیسٹیول میں شرکت کی۔

انھوں نے تربیتی سیشن میں شرکت کی اور کھلاڑیوں کو مشورے دئیے۔ کھلاڑیوں نے رگبی کے کھیل سے متعلق شہزادے سے سوالات بھی کئے اور کئی ورزشیں بھی سیکھیں۔