لندن (جیوڈیسک) برطانوی نجی ایئرلائن کے طیارے کو دوران پرواز تکنیکی خرابی کے باعث گیٹ وک ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ورجن اٹلانٹک کے لندن سے لاس اینجلس جانے والے طیارے کا گیئر دوران پرواز ٹوٹ گیا۔ جس کی وجہ سے طیارے کو واپس گیٹ وک ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ 747 جمبو جیٹ ایئرپورٹ پر اترنے سے قبل کئی گھنٹوں تک فضا کے چکر لگاتا رہا۔
اس دوران مسافر چیختے چلاتے رہے۔ تاہم پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ طیارے میں ساڑھے چار سو افراد سوار تھے۔ لینڈنگ کے دوران کچھ مسافر معمولی زخمی ہوئے۔