لندن (جیوڈیسک) سمندری طوفان ڈورس نے برطانیہ میں تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں کے باعث پیش آنے والے حادثات میں ایک خاتون ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔
بارش اور طوفانی ہواؤں کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ درخت گرنے اور برفباری کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا اور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی۔
آئر لینڈ میں شدید برفباری کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔ سکاٹ لینڈ میں ایک فٹ تک برف پڑی۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو دن تک طوفان میں شدت کی پیش گوئی کی ہے۔