برطانیہ میں کامیاب ملین مارچ نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کر دیا

Bhimber

Bhimber

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) برطانیہ میں کامیاب ملین مارچ نے بھارت کو دفاعی پوزیشن پر مجبور کر دیا بھارت کا رنگین چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر کے بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل ممبر بننے سے روک دیا ہے مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے ذریعے رائے شماری کی تحریک کو ناکام کرنے کی کوشش کر رہی ہے 9دسمبر کے بعد تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ سے کرپشن ، لوٹ مار اور تحریک کی بدنامی کا باعث بننے والوں کا گند صاف کرنے کیلئے فیصلہ کن جنگ کا آغاز کرونگاآئندہ الیکشن میں بھمبر کے تینوں حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑے کرونگا کشمیر کی آزادی تک ہر سال برطانیہ میں ملین مارچ کرونگا۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 67 سال قبل ہمارے بزرگوں نے اپنے قوت بازو سے خطے کو آزاد کروایا تھا 67 سالوں کے بعد کامیاب ملین مارچ نے بھارتی ایوانوں میں کھلبلی مچانے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو پھر سے زندہ کر دیا ہے ملین مارچ کے ذریع بھارت کے رنگین چہرے سے نقاب اتارا ہے جس کے بعد اب بھارت پوری دنیا کے اندر اپنا منہ چھپاتا پھر رہا ہے بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل نشست حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جسے ملین مارچ نے ناکام بنا دیا ہے مودی سرکار نے ملین مارچ کو رکوانے اور ناکام کروانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا لیکن ناکامی اس کا مقدر ٹھہری ملین مارچ میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ملین مارچ کو برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے کامیاب کروایا ملین مارچ میںبرطانوی ممبران پارلیمنٹ ، ہائوس آف لارڈز ، حکومتی نمائندوں اور ممبران یورپی پارلیمنٹ نے شرکت کر کے ہماری تحریک کی بھر پور حمایت کی ہے انہوں نے کہا کہ مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے جس کی سوچ ہندوانہ ہیمقبوضہ کشمیر میں ڈھونگ انتخابات کروا کر یہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات ہو چکے ہیں اب رائے شماری کی کوئی ضرورت نہ ہے ڈھونگ انتخابات کے مرحلے پر 25 نومبر کو برطانیہ میں بھارتی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کروایا ملین مارچ کے بعد ہمارا سفر ختم نہیں ہوا بلکہ جاری ہے میں نے ملین مارچ کے بعد یورپی مارچ کیا برسلز، پیرس،دی ہیگ میں انٹرنیشنل سطح پر مظاہرے کروائے انہوں نے کہا کہ جب تک مقبوضہ کشمیر آزاد نہیں ہوتا اور کشمیر سے بھارتی فوج نکل نہیں جاتی اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ گذشتہ 6 ماہ سے مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل سطح پر اجاگر کرنے کیلئے صرف کر رہا تھا اب 9 دسمبر کے بعد 6 ماہ تک تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ سے کرپشن، لوٹ ماراور تحریک آزادی کشمیرکی بدنامی کا باعث بننے والے گندے کو صاف کرنے کیلئے فیصلہ کن جنگ کرونگا آزاد کشمیر میں بہتری لانے ، عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے اور گندے صاف کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرونگا۔

آزاد کشمیر میں کرپشن ، لوٹ مار کی وجہ سے بیس کیمپ کا نام بد نام ہو رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں اس کا اچھا پیغام نہیں جا رہا جس کیلئے اب آزاد کشمیر میں بھی اپنا کردار کرنے کا فیصلہ کیا ہے بھمبر کے تینوں حلقے برنالہ،بھمبر اور سماہنی کے حلقوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرونگا اور وہی امیدوار کامیاب ہونگے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں کسی بھیڑئیے کو کارکنوں کے ساتھ زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دونگا اگر کسی نے میرے کارکن کے ساتھ زیادتی کی تو اس کا ہاتھ روکنے کے بجائے اس کا گریبان پکڑوں گا انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ وہ اپنی صفوں کے اندر اتحاد پیدا کریں تحریک آزادی کشمیر اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہو جائیں انہوں نے فقیدالمثال استقبال کرنے اور کامیاب جلسہ کے انعقاد کو منتظمین جلسہ کا شکریہ ادا کیا جلسہ عام سے چوہدری حمید پوٹھی، چوہدری محمد رزاق، واجد علی برکی، عبدالرئوف کاشر، چوہدری مرید حسین، حیدر علی کاشر، ریاض احمد ، چوہدری محمد اصغر، چوہدری محمد منشاء ، ابرار نیاز، چوہدری عنایت اللہ، چوہدری ذوالفقار سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجی محمد عبداللہ نے انجام دئیے۔