ممبئی(جیوڈیسک) برطانیہ نے بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج ہونے پر ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔ سلمان خان کو ایک نئی فلم کی شوٹنگ کے لئے برطانیہ جانا تھا تاہم برطانوی قوانین کے تحت ان کے خلاف ہٹ اینڈ رن مقدمہ چلنے کی وجہ سے انہیں ویزا جاری نہیں کیا گیا۔
اور اب سلمان خان اگلے ہفتے دوبارہ ویزے کے لئے درخواست دیں گے تاہم سلمان خان کی جانب سے ابھی تک ویزا نہ ملنے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ 24 جولائی کو بھارتی عدالت نے دو ہزار دو میں ہونے والے کار حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت سے متعلق کیس میں بالی ووڈ کے دبنگ خان پر 11 سال بعد فرد جرم عائد کی تھی۔