برطانیہ (جیوڈیسک) برطانیہ کے شاہی خاندان میں تیسرے ولی عہد اور مستقبل کے بادشاہ کی آمد کی خوشی میں لندن توپوں کی آواز سے گونج اٹھا۔ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن اور شہزادے ولیم کے ہاں بیٹے کی ولادت کی خبر سنتے ہی پورے برطانیہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ منچلوں نے چوراہے پر جمع ہو کر رقص کیا اور ننھے شہزادے کیلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
شاہی مہمان کی آمد کی خوشی میں شاہی روایت کے مطابق لندن کے گرین پارک میں اکتالیس توپوں کی جبکہ ٹاوور آف لندن سے باسٹھ توپوں کی سلامی دی گئی۔ جسکی آواز سے پورا لندن گونج اٹھا۔ جسے ٹیلی ویژن نشریات کے ذریعے براہ راست لاکھوں ناظرین نے اس یادگار مناظر کو دیکھا۔ اس سے قبل آخری سلامی انیس سو نوے میں شہزادہ اینڈریو اور شہزادی سارہ فرگوسن کی بیٹی شہزادی اوگینی کی ولادت پر دی گئی تھی۔
برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ کے بیٹے کی پیدائش کو چاندی کے سکوں سے یادگار لمحہ بنایا گیا۔ برطانیہ میں شاہی خاندان کے ننھے مہمان کے پیدائش کا دن بائیس جولائی کو یادگار بنانے کیلئے پورے ملک میں اِس دن پیدا ہونے والے بچوں کو شاہی خاندان کی طرف سے چاندی کے سکے دیئے جائیں۔ لڑکوں کو بلیو پاوچ جبکہ لڑکیوں کیلئے پنک کر کلر کے باوچ میں چاندی کے سکے دیئے جائیں گے۔ شاہی خاندان کے اعلامیے کے مطابق چاندی کے سکے حاصل کرنے لئے آخری تاریخ تیس ستمبر ہے۔ شاہی خاندان کے حکام کے مطابق سکے تقسیم کرنے کا مقصد ان خاندانوں کے ساتھ خوشیاں بانٹھنا ہے جن کے بچے اسی دن پیدا ہوئے ہیں۔