برطانیہ میں آج کشمیری احتجاجی مارچ کریں گے

Barrister Sultan Mahmood

Barrister Sultan Mahmood

لندن (جیوڈیسک) مارچ کا اہتمام کرنے والے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ہفتے کو بتایا کہ یہ ایک تاریخی مارچ ہو گا اور اس میں ہزاروں کی تعداد میں کشمیری شرکت کریں گے۔

گزشتہ کئی دنوں سے برطانیہ کے مختلف شہروں میں اس مارچ کو کامیاب بنانے کے لیے سرگرداں سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ 25 سے زیادہ ارکان پارلیمان انھیں اس مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرا چکے ہیں۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ٹریفالگر سکوائر پر ڈیڑھ بجے دن اجتماع ہوگا جس کے بعد ساڑھے تین بجے مارچ ٹین ڈاوننگ سٹریٹ کی طرف روانہ ہو جائے گا۔