برطانوی ویزوں کی فیس میں 4 سے 8 فیصد تک اضافہ

Britain

Britain

اسلام آ باد (جیوڈیسک) برطانوی حکومت نے برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کیلیے رواں ماہ سے ویزا فیسوں میں 4 فیصد سے 8 فیصد تک اضافہ کر دیا ہے۔
نئی فیسوں کا اطلاق 6 اپریل سے ہونا قرار پایا ہے تاہم برطانوی ویزہ کیلئے درخواست دینے والوں کی اکثریت اس اضافے سے لاعمل ہے، اس اضافے سے برطانیہ حصولِ تعلیم کیلئے جانے والے طلبہ زیادہ متاثر ہونگے۔

یاد رہے کہ برطانیہ نے سلامتی اور دہشتگردی جیسے سنگین مسائل سے نمٹنے کیلئے اپنی پالیسی کو پہلے ہی خاصا سخت کر رکھا ہے۔ مختلف ویزہ کی ٹیگریز کیلئے جو اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے مطابق برطانیہ وزٹ ویزہ پر جانے والوںکیلئے 6 ماہ تک کی مدت والے ویزے کی فیس 80 پائونڈ سے بڑھا کر 83 پائونڈکر دی گئی ہے۔