برطانیہ نے انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ اسپین کے حوالے کر دی

Wanted

Wanted

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کو انتہائی مطلوب چھ ملزمان منشیات کے کیسز میں مطلوب ہیں جبکہ باقی افراد قتل، جنسی جرائم اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

ہسپانوی وزارت داخلہ نے تمام دس افراد کی تصاویر برطانوی حکام کی موجودگی میں کانفرنس کے دوران جاری کیں۔ مجرمان کی گرفتاری کے لئے دونوں ممالک عوام کی مدد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

اس سے پہلے اسپین میں شدت پسندوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور داعش سے رابطوں اور معاونت کے الزام میں کئی شدت پسند گرفتار کئے جا چکے ہیں۔