برطانیہ میں خاتون پادریوں کی تعیناتی منظور

British Parliament

British Parliament

لندن (جیوڈیسک) چرچ آف انگلینڈ نے قانون سازی کے ذریعے گرجا گھر میں خاتون پادری کی تعیناتی کی منظوری دی ہے جس کے بعد انگلینڈ میں کسی بھی خاتون پادری کی تعیناتی اگلے برس سے ممکن ہو سکتی ہے۔

اس ترمیم کی منظوری ارکانِ کلیسا کے ارکان نے اپنے اجلاس میں ہاتھ کھڑے کرکے دی۔ انگلینڈ میں 1994ء میں پہلی خواتین پادریوں کو مقرر کیا گیا تھا تاہم وہ آج تک چرچ کا سب سے سینئر کردار ادا کرنے کے قابل نہیں تھیں۔

آرچ بشپ آف کنٹبری جسٹن ویلبی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام گرجا گھر کے لئے ایک نئے راستے کا آغاز ہے۔ ارکانِ کلیسا نے گرجا گھروں میں خواتین پادری کی تعیناتی کے منصوبے کی منظوری جولائی میں دی تھی تاہم اس کمیٹی نے ویسٹ منسٹر میں ہونے والے اجلاس میں اس قانون سازی کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

برطانوی پارلیمان اکتوبر میں اس قانون سازی کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ اس قانون سازی کی حتمی منظوری آرچ بشپ آف یارک ڈاکٹر جان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔