لندن (جیوڈیسک) کینیڈا میں دہشت گرد حملوں کے بعد برطانیہ میں سیاحتی مقامات پر فوجی تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حکومت برطانیہ کی جانب سے یہ فیصلہ کینیڈا میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد کیا گیا ہے۔
حکومت نے لندن کے اہم سیاحتی مقام’ہارس گارڈز پریڈ‘ پر فوجی تعینات کردیئے گئے ہیں۔’ہارس گارڈز پیریڈ‘ کا علاقہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب واقع ہے۔ برطانوی حکومتی ذرائع کے مطابق فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ کسی مخصوص دھمکی کے باعث نہیں بلکہ حفاظتی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔