کابل (جیوڈیسک) برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان نے ہلمند میں برطانوی فوج کی تعیناتی کی تصدیق کر دی تاہم ان کا کہنا ہے کہ برطانوی اہلکار براہ راست جنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔
ترجمان کے مطابق برطانوی اہلکار نیٹو کے سپورٹ مشن کا حصہ ہیں اور وہ کیمپ میں رہ کر افغان فورسز کی رہنمائی کریں گے۔
پچھلے چند دنوں سے ہلمند میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے جبکہ مرکزی ضلع سنگین پر طالبان نے قبضہ کر لیا ہے۔