برطانوی اور آسٹریلوی بحریہ نے مشترکہ کارروائی میں ایک ہزار کلو سے زائد ہیروئن پکڑ لی

Heroin

Heroin

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ اور آسٹریلیا کی بحریہ نے مشترکہ کارروائی کر کے کروڑوں ڈالر مالیت کی ایک ہزار کلو سے زائد ہیروئن اپنے قبضے میں لے لی۔ برطانیہ کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اور آسٹریلیا کی بحریہ نے افریقا کے مشرق میں کینیا اور تنزانیا کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 235 ملین ڈالر (23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) مالیت کی ایک ہزار 32 کلو گرام ہیروئن اپنے قبضے میں لے لی۔

برطانوی رائل نیوی کے کمانڈر جیریمی بلنڈن نے آپریشن کو منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے نیٹ ورک کے خلاف بڑی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنوری سے لے کر اب تک منشیات اسمگلنگ کرنے والے نیٹ ورکس کے خلاف بین الاقوامی پانیوں میں کئے جانے والے 6 مشترکہ آپریشنز میں حالیہ آپریشن سب سے زیادہ کامیاب رہا۔