برسٹل (جیوڈیسک) برطانیہ کے شہر برسٹل سے تعلق رکھنے والا ایک 16 سالہ لڑکا قطب جنوبی تک چل کر جانے والا کم سن ترین نوجوان بن گیا۔
لیوس کلارک (Lewis Clarke) نے 48 دن تک منفی 50 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائوں کا مقابلہ کرتے ہوئے یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
وہ انٹارکٹیکا کے ساحل سے 1130 کلو میٹر کا فاصلہ پیدل طے کر کے ہفتے کی شام کو قطب جنوبی کے ایمنڈسن اسکاٹ اسٹیشن پہنچا۔ لیوس کلارک اب گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کو اپنے کارنامے ثبوت پیش کریں گے تاکہ ان کا یہ کام باقاعدہ طور پر عالمی ریکارڈ کی فہرست میں آجائے۔