برطانوی شہری موٹاپا کم کریں اور پائیں ڈھیروں انعامات

Obesity

Obesity

لندن (جیوڈیسک) بڑھتا ہوا وزن دنیا بھر کے لوگوں کا مسئلہ بن گیا ہے اور ہر کوئی اس پر قابو پانے کے لئے نت نئی تراکیب اور منصوبے بنا رہا ہے۔ ایسا ہی ایک منصوبہ پیش کیا ہے برطانوی حکومت نے جس میں کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ وزن کم کریں ان کو لاوئنسزاور انعامات دیئے جائیں۔

برطانوی حکومت نے وزن کم کرنے کی اس منصوبے کو’’پاؤنڈ فار پاؤنڈز‘‘ کا نام دیا ہے یعنی اپنے وزن کو پاؤنڈز میں کم کریں اور اپنی جیب کو پاؤنڈز سے بھریں، برطانوی پبلک ہیلتھ سروسز (این ایس ایچ) نے کمپنیوں سے کہا ہے۔

کہ وہ اپنے ملازمین کو وزن کم کرنے کی ترغیب دینے کے لیے انعامات کا اعلان کریں تاکہ وزن بھی کم ہو اور لوگ ایک صحت مند طرز زندگی اختیار کرسکیں، محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ انہیں زیادہ تر اخراجات موٹاپے سے متعلق بیماریوں کی روک تھام پر کرنے پڑتے ہیں لہذا ان اخراجات کو کم کرنے کے لیے لوگوں کو اس بات کی ترغیب دی جارہی کہ وہ اپنا وزن کم کریں۔

ایک رپورٹ کےمطابق برطانیہ کے بڑی عمر کے دوتہائی افراد موٹاپے اور اس سے متعلق بیماریوں کا شکار ہیں، بالخصوص وہ لوگ جو کم تنخواہ والے طبقے سے تعلق رکھتے وہ موٹاپے کا زیادہ شکار ہیں۔

لہذان کے علاج پر حکومت کو اخراجات کرنے پڑتے ہیں، منصوبے کے مطابق جو لوگ اپنی غیر صحت مندانہ طرز زندگی کو کم کریں گے انہیں انعامات سے نوازا جائے گا، انعامات کیش، شاپنگ واؤچر اور دیگر اعزازات کی شکل میں ہوسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اداراہ برائے صحت کے مطابق موٹاپے کا شکار لوگ عموماً دل، شوگر، جوڑوں کا درد اور کینسر جیسی بیماریوں کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اسی لیے برطانیہ کے علاوہ امریکا میں بھی اس طرح کے منصوبے پرعمل درآمد کیا جا رہا ہے جس میں کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے۔

کہ وہ اپنے ملازمین کو فٹ کرنے میں کردار ادا کریں، امریکا میں وزن کم کرنے کے ٹارگٹ کو حاصل کرنے والے کو 20 ڈالر ماہانہ انعام کے طور پر دیئے جاتے ہیں اور اس سے 62 فیصد امریکی فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔