کراچی (جیوڈیسک) کراچی پیپلز پارٹی نے الطاف حسین کے خطاب پر سخت ردعمل طاہر کیا ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ برطانوی شہری کی جانب سے بلدیاتی نظام پر تنقید کرنا حیرانی کی بات ہے۔ وزیراعلی ہاس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کا بیان افسوسناک ہے۔
پپیپلز پارٹی کے ٹکڑے کرنے کی سازشیں ضیا اور مشرف دور میں بھی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ٹکڑے ہونے کے خواب دیکھنے والوں کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ 1979 کے بلدیاتی قانون کے تحت ہی ایم کیو ایم کے فاروق ستار کراچی کے میئر بنے تھے۔ بلدیاتی قانون برطانیہ کا قانون نہیں جس پر ایک برطانوی شہری کو اعتراض ہے۔