برطانوی مزاحیہ فلم اباٹ ٹائم 8 اگست کو ریلیز ہو گی

Abbott Time

Abbott Time

لاس اینجلس (جیوڈیسک) اگر آپ ماضی میں جا سکیں تو کیا کریں گے لیکن فلم اباٹ ٹائم کا ہیرو ماضی میں جا کر اپنی کھوئی ہوئی محبت کو پانا چاہتا ہے۔ یہ برطانوی مزاحیہ سائنس فکشن فلم ”اباٹ ٹائم” کی کہانی ہے جس کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم میں ڈومنل گلیسن Domhna ll Gleeson اور ریچل میک ایڈمز Rachel McAdams نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔

گلیسن کو اکیس سال کا ہونے پر اسکے والد بتاتے ہیں کہ انکے خاندان کے مرد ماضی میں جا سکتے ہیں وہ ماضی میں جا کر اپنی محبوبہ کا دل جیت لیتا ہے لیکن غلطی سے ٹائم لائن ڈیلیٹ کر دیتا ہے اور اسے ایک بار پھر اسے جیتنا پڑتا ہے۔ کیا وہ کامیاب ہوا کہ نہیں یہ جاننے کے لئے آٹھ اگست تک انتظار کرنا ہو گا جب فلم ریلیز کی جائے گی۔