برطانوی کمپنی کا بغیر کھڑکیوں والاطیارہ

Plane

Plane

لندن (جیوڈیسک) برطانوی کمپنی دس سال میں ایسا طیارہ مارکیٹ میں لانے والی ہے، جو کھڑکیوں کے بغیر ہوگا۔ ایک برطانوی کمپنی ایسا طیارہ بنا نے کا ارادہ رکھتی ہے ، جس میں کھڑکیوں کی جگہ بڑی بڑی اسکرینیں لیں گی۔

جن سے مسافر نہ صرف ارد گرد کا خوبصور ت نظارہ دیکھ سکیں گے بلکہ ان ٹچ اسکرینز پر انٹر نیٹ بھی استعمال کر سکیں گے۔ کمپنی نے یہ فیصلہ صرف مسافروں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے نہیں کیا۔

بلکہ ان پتلی اور لچکدار اسکرین سے ہوائی جہاز کاوز ن اور لاگت بھی کم ہو جائے گی۔ یہ طیارے اگلے دس برسوں میں مارکیٹ میں فروخت کے لئے تیار ہوں گے۔