برطانیہ (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کی برطانوی قسم کے اولین طور پر منظر عام پر آنے والی قسم سے 1.32 گنا زیادہ موذی ہونے کا تعین ہوا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے کی خبر کے مطابق جاپانی قومی انسٹیٹیوٹ برائے وبائی امراض کے تحقیق دانوں نے ملک گیر کورونا کی نئی اقسام پر تجزیات کیے۔
تقریباً 50 دنوں تک جاری رہنے والے تجزیاتی سلسلے کے بعد برطانیہ میں ظہور پذیر ہونے والی کورونا قسم کے اصلی قسم کے مقابلے میں تقریباً ڈیڑہ گنا زیادہ وبائی ہونے کا پتہ چلا ہے۔
این آئی آئی ڈی کے سربراہ نے پریس کانفرس میں بتایا ہے کہ یہ قسم کنسائی علاقے میں کافی زیادہ ہے جو کہ آہستہ آہستہ ٹوکیو اور گردونواح کے شہروں تک پھیلتی جا رہی ہے۔