ریاض (جیوڈیسک) برطانوی ولی عہد پرنس چارلس سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، دارالحکومت ریاض کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر شہزادہ چارلس کا استقبال شہزادہ مطب بن عبداللہ نے کیا
اس موقع پر برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ محمد بن نواف اور سعودی عرب میں برطانوی سفیر جان جنکنز کے علاوہ دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ اپنے چار روزہ دورے کے دوران شہزادہ چارلس خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ سے ملاقات کے علاوہ سعودی شاہی خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے، امریکی صدر باراک اوباما بھی اگلے ماہ سعودی عرب کے دورے پر آرہے ہیں۔