لندن(جیوڈیسک)برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو پارلیمنٹ میں ناکامی کا سامنا، پارٹی ارکان کا پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے ان کے خلاف ووٹ۔برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کو یورپی یونین کا حصہ رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے ملک میں ریفرنڈم کرانے کی تجویز پر اس وقت سخت ہزیمت اٹھانا پڑی جب ان کی اپنی پارٹی کے ارکان نے ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے ہوئے ان کے خلاف ووٹ دیا۔
ڈیوڈ کیمرون نے یہ تجویز پیش کی تھی کہ یورپی یونین کا حصہ رہنے یا نہ رہنے کے حوالے سے ملک میں ریفرنڈم کرا لیا جائے۔ گزشتہ روزاس سلسلے میں ہونے والی ووٹنگ میں ان کی اپنی پارٹی کے ایک تہائی سے زیادہ اراکین نے اس تجویز کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ واضع رہے کہ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اپنے دورہ امریکا کی وجہ سے ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔